پاکستانی کھانے نہ صرف یہاں کے عوام بلکہ دیگر خطوں میں بھی اپنے ذائقے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ جس طرح پاکستان جغرافیائی طور پر ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے وہیں ہمارے ملک کے صوبوں اور علاقے اپنے اپنے مقامی کھانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور یہ کھانے ان علاقوں کی پہچان بھی ہیں۔ گوشت، سبزی، میٹھا، مٹھائی، پکوڑے یا سموسے سے لے کر بہت کچھ، پاکستان میں ہر طرح کے پکوان شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ہر طرح کا ذائقہ دریافت کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی کھانوں کی اپنی اپنی خاصیت کی بنا پر ہی ایک وژوئل آرٹسٹ اسام الطاف نے پاکستان کے 211 کھانوں کا ایک نقشہ تیار کیا ہے۔ جو دیکھنے میں ہی کافی ذائقے دار معلوم ہوتا ہے اور اس میں ہر صوبے میں موجود ڈِش کو اس کے ابتدائی مقام کی جگہ پر رکھا گیا ہے یوں تو ان میں سے اکثر کھانے دیگر علاقوں میں بھی کھائے جاتے ہیں۔
اس نقشے میں پاکستان کے اکثر میٹھے پکوانوں کو سندھ کے روایتی کھانوں میں شامل کیا گیا ہے، جن میں لڈو، لوکی کا حلوہ، میٹھی سویاں، شاہی ٹکڑے، زردہ لب شیریں، میٹھی ٹکیاں، گل فردوس، پان آئسکریم، میٹھا پان، امرتس،کھوپرا پاک، قلاقند، پان پیڑا شامل ہیں۔
سندھ کےکھانے:
- لیمن سوڈا
- رومالی روٹی
- پاپڑ
- گولا گنڈا
- فالسے کا شربت
- آلو کی بھجیا
- کچوری
- چنا چاٹ
- تافتان
- پراٹھے
- قورمہ
- بریانی
- پراٹھا رول
- لکھمی
- کوفتے
- انڈے والا برگر
- بادام کا شربت
- املی کی چٹنی
- دھاگے والے کباب
- حلیم
- پرانز مسالا
- کریب کلا لالی پاپز
- دالچا
- پاپلیٹ فش فرائی
- مرغ مسلم
- زمین دوز مچھلی
- رزالا
- طائری
- فرنی
- پسندے
- نرگسی کوفتہ
- کٹاکٹ
- بینگن کا بھرتا
- دہی پھلکی
- اچار گوشت
- دال کا حلوہ
- مرچوں کا سالن
- شامی کباب
- چانپ
- بن کباب
- اچار
- تربوز افزا
- آلو کی ترکاری
- نہاری
- روٹھ
- زیرے کا شربت سکنجبین
- ورقی
بلوچستان کےکھانے:
- سجی
- کھڈی کباب
- دم پخت
- مچھلی کڑی(بریانی، کڑی)
پنجاب کے کھانے:
- پتیسا
- شکر پارے
- مربہ
- دودھ سوڈا
- بالو شاہی
- گٹا کینڈی
- کھویا قلفی
- جلیبی
- برفی
- متنجن
- چکی مرونڈا
- قلفہ فالودہ
- ستو
- گچک حبشی حلوہ
- قیمہ بھرے کریلے
- لڈو پیٹھی
- دہی بھلے
- گول گپے یا پانی پوری
- بیسن والا نان
- آلو بخارے کی چٹنی
- توا پیس
- اوجڑی
- راہو مچھلی
- پکوڑہ کڑی
- چکڑ چھولے
- مرغ چھولے
- سلطان دال
- سری پائے
- میٹھی لسی
- حلوہ پوری
- مال پوڑہ
- کریم فروٹ چاٹ
- بیسن کی روٹی
- کھویا کھجور
- روڑی
- گجریلا
- گلاب جامن
- کچنار گوشت
- پٹھورے
- خوبانی کی چٹنی
- ربڑی دودھ
- املی آلو بخارا شربت
- پیٹھے کا حلوہ
- گڑ والے چاول
- بٹیر
- تیتر
- چڑے
- سرسوں کا ساگ
- مکئی کی روٹی
- انڈا پراٹھا
- سوجی کا حلوہ
- سوہن حلوہ
- نمک پارہ
- خوبانی کی چٹنی
- کتلما
- کنا گوشت
- بن شیرمال
- حریسہ
- اروی گوشت
- گردے
- مسالا بھرے ٹینڈے
- روغنی نان
- تندوری چرغہ
- پلاؤ
- نان ختائی
- سفید مکھن
- دیسی گھی
خیبرپختونخوا کےکھانے:
- ٹھنڈآئی یا سردائی
- قہوہ
- خشک میوہ جات
- شروکوت اولاک(والنٹ بریڈ)
- بولانی
- اوش
- شکر قندی
- بھٹہ
- منتو
- ٹراؤٹ مچھلی
- یخنی
- نمکین گوشت
- چپلی کباب
- نمکین گوشت
- کڑاہی
- سبز چائے
- کابلی پلاؤ
- پشاوری آئسکریم
کشمیری کھانے:
- مودور پلاؤ
- گلابی چائے
- کشمیری فرائیڈ رائس
- شب دیگ
- باقر خانی
- رگن جوش
گلگت بلتستان کے کھانے:
- پھتی
- پامیر کزین
- شوپان
- چاپ شورو
- گیالنگ یا گو-لی
- بکری کے دودھ کا پنیر
- ڈوڈو سوپ
پاکستان کے عام کھانوں میں خالص دہی، لوکی کا رائتہ، شیر خرمہ، دال چاول، انڈا گھوٹالا، پھینیاں، سیخ کباب، بھنڈی مسالا، تکہ بوٹی، تڑکا دال، دال ماش، کھچڑی، کلیجی کباب، گھیہ کدو، چائے، گولا کباب، چکن مغلئی، کلچہ، آلو گوشت، گنے کا شربت، برین مسالا، چائے، ٹوئسٹ پف پیسٹری، تندوری روٹی، تمام اقسام کے شیکس، کڑک چائے شامل ہیں۔
پاکستانی کھانوں کا نقشہ اعلیٰ ریزولیشن میں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
